آسام کے بارپیٹا میں 28 افراد کو غیر ملکی قرار دیتے ہوئے حراستی کیمپ منتقل کردیا گیا
نئی دہلی _ 4 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) آسام کے بارپیٹا میں فارنرز ٹربیونل کی طرف سے غیر ملکی قرار دیے گئے 28 افراد کو گولپارہ کے ایک حراستی کیمپ میں بھیج دیا گیا۔ اس گروپ کو، جس میں 9 خواتین اور 19 مرد شامل تھے، کو بارپیٹا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر میں جذباتی ماحول میں سخت سیکورٹی میں لے جایا گیا۔جہاں ان کے گھر والوں اور رشتہ داروں کو زار و قطار روتے ہوئے دیکھا گیا
ایک طویل قانونی عمل کے اختتام پر، بارپیٹا میں غیر ملکیوں کے ٹریبونل نے 28 افراد کو حراست میں لینے کا حکم دیا جنہیں پہلے غیر ملکی قرار دیا گیا تھا۔ بارپیٹا پولیس کی قیادت میں کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں ان افراد کو گولپارہ ضلع کے مٹیا میں واقع حراستی کیمپ میں منتقل کیا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد اپنی نقل مکانی سے قبل بارپیٹا ضلع کے مختلف حصوں میں رہ رہے تھے۔
بارپیٹا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سوشانتا بسوا سرما نے ٹریبونل کے احکامات پر عمل درآمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو وسیع تلاشی کارروائیوں اور قانونی جانچ پڑتال کے بعد غیر ملکی شہری قرار دیا گیا ہے۔ پولیس نے، ٹربیونل کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے، اعلان کردہ غیر ملکیوں کو گولپارہ کے حراستی کیمپ میں لے جانے کو یقینی بنایا، جو ریاست میں غیر قانونی تارکینِ وطن سمجھے جانے والے افراد کی شناخت اور حراست میں لینے کی جاری کوششوں میں ایک اقدام ہے۔
28 حراست میں لیے گئے افراد میں 9 خواتین اور 19 مرد شامل ہیں، تمام کا تعلق بارپیٹا ضلع کے مختلف علاقوں سے تھا۔ 9خواتین، جن کی شناخت باساتن نسا، ایمونا خاتون، عجوہ خاتون، صبیہ خاتون ، منورہ بیگم، جبیدہ خاتون، صوفیہ خاتون، رائجان بیگم اور ایتان نیسا کو حراستی کیمپ میں لے جایا گیا۔ .
19 مرد حراست میں لیے گئے افراد میں کرامت میاں، عبداللطیف،سراج الحق، ابراہیم علی، حنیف علی ، منظور عالم، شہادت علی، شاہ علی اکند، سونا الدین گومری گوڑی، رمیز الدین ، عظمت علی، باسد علی، سلام علی ، عبدالعزیز ، جوینال میر، سکھر میاں، مالم میاں، اور انور حسین شامل ہیں