اسپشل اسٹوری

ایک ہاتھ میں کھجور دوسرے میں ایمبولینس کا سٹیئرنگ

ریاض ۔ کے این واصف

ضروری خدمات کے شعبوں میں میڈیکل سروس ایک شعبہ ہے چوبیسویں گھنٹے کی خدمت کا متقاضی ہوتا ہے۔ کب کس کو طبی خدمت کی ضرورت پڑھ جائے یہ کسی کو پتہ نہیں ہوتا۔ سعودی ہلال احمر کے فیلڈ کمانڈر بدر المطیری نے کہا ہے کہ ’رمضان کے آغاز سے اب تک ریاض شہر میں 14 ہزار افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ہے‘۔

الاخباریہ چینل کے النھار پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے کمانڈر بدرالمطیری نے کہا کہ’ آپریشن روم سے مدد طلب کرنے پر فوری اقدامات کیے جاتے ہیں۔ بیشتر کیسز کا تعلق ذیابیطس کی کمی، ٹریفک حادثات، لڑائی جھگڑوں اور آتشزدگی کے واقعات سے تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’رمضان میں ہلال احمر کے اہلکاروں کے لیے سب سے کڑا وقت افطار سے ایک گھنٹے سے پہلے کا رہا یہ وہ وقت ہے جب مدد کے لیے سب سے زیادہ کالز کی جاتی رہی ہیں‘۔ بدر المطیری کا کہنا تھا ’ ہلال احمر کے آپریشن روم میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے ایک ہاتھ میں کھجور اور دوسرے ہاتھ میں ایمبولینس کا سٹیئرنگ ہوتا ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button