نیشنل
جیش محمد سے مبینہ روابط کے الزام میں 33 سالہ نوجوان ممبئی میں گرفتار

ممبئی: ممبئی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے جیش محمد سے مبینہ روابط کے الزام میں 33 سالہ محمد حسن ابو سرمد اختر کو ماہم سے گرفتار کرلیا۔
ممبئی اے ٹی ایس کے مطابق، ملزم کے موبائل فون کی جانچ کے دوران اشتعال انگیز پوسٹس اور جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی آڈیو کلپس دستیاب ہوئیں۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں سے مبینہ رابطوں کے معاملے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا سرگرمیوں اور ایک ٹیلی گرام گروپ کے ذریعہ یہ معاملہ سامنے آیا۔
اے ٹی ایس کے کلاچوکی یونٹ نے ملزم کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 196(1) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ دفعہ مذہب، زبان یا دیگر بنیادوں پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے اور سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے سے متعلق ہے۔



