نیشنل

ہندوستان میں 8 یو ٹیوب چینلس پرپابندی پاکستانی چینل بھی شامل

نئی دہلی: وزارت اطلاعات و نشریات نے 8 یوٹیوب چینلس پر ہندوستان کی سلامتی کو متاثر کرنے والا مواد پوسٹ کرنے پر امتناع عائد کردیا ہے۔ اس فہرست میں ایک پاکستانی یوٹیوب چینل بھی شامل ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ان یوٹیوب چینلس کو پروپیگنڈا پھیلانے پر آئی ٹی رولس 2021 کے تحت بلاک کیا ہے۔ جن 8 یوٹیوب چینلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کے 114 کروڑ ویورس اور 85 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرس ہیں۔ ان چینلوں پر ہندوستان مخالف مواد پیش کیا گیا تھا اور اس کے ذریعے آمدنی کی جا رہی تھی۔ ہم آپ کو بتادیں کہ 21 دسمبر سے تاحال 102 یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button