ہیلت

حیدرآباد میں ڈینگو کے کیسس میں اضافہ۔ کیا ہے اس کی علامات

حیدرآباد: تلنگانہ میں دو سال بعد ڈینگو کے معاملات میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔سال 2019میں 13ہزار معاملات ریاست میں درج کئے گئے تھے۔ گذشتہ دو سال سے متاثرین کی تعداد میں کمی دیکھی گئی تھی تاہم بارش کی وجہ سے مچھروں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا جس کے نتیجہ میں ڈینگو کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔
گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)حدود میں ڈینگی معاملات سب سے زیادہ درج کئے گئے ہیں۔ڈینگی کے سبب پلیٹ لیٹس میں کمی ہوجاتی ہے۔ فیور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شنکرنے کہا ”پلیٹ لیٹس کی تعداد پر نظررکھنی چاہئے“۔ موسمی تبدیلی کے اثرات اور صاف صفائی کے ناقص انتظامات کے سبب ان دنوں ڈینگی کے معاملات نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ دارالحکومت حیدرآباد میں بھی عروج پر ہے جس کے نتیجہ میں کئی مریض علاج کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ ہاسپٹلس سے رجوع ہورہے ہیں۔
انہوں نے ڈینگو بخار کی علامات سے متعلق بتایا کہ دو تا تین دنوں تک شدت کا بخار، بدن درد، سردرد اور جسم پر نشانات کا نظر آنا اور بخار کا مسلسل 102 تا 103 ڈگری ہونا، ڈینگو کی علامت میں شامل ہے۔ ایسے افرا دکو چاہئے کہ وہ فوری ہاسپٹل سے رجوع ہوں اور بروقت اپنا علاج کروائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button