بالی ووڈ گلوکار کیلاش کھیر پر پروگرام کے دوران پانی کی بوتل پھینکی گئی

بنگالورو: کرناٹک میں جاری 3 روزہ ہمپی فیسٹیول میں بالی ووڈ کے مشہور گلوکار کیلاش کھیر کو تلخ تجربہ ہوا۔لائیو پرفارمنس کے دوران ان پر دو لڑکوں نے حملہ کر دیا اور پانی کی بوتل پھینک کر انہیں مارا۔ رپورٹس کے مطابق گلوکار اسٹیج پر لائیو پرفارم کر رہے تھے کہ اس دوران دو لڑکوں نے گلوکار سے کنڑ میں گانے کا مطالبہ کیا اور سٹیج پر پرفارم کر رہے کیلاش کھیر کے قریب آ کر ان پر پانی کی بوتل پھینک کر حملہ کر دیا پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
Two youths hurled water bottle at #Bollywood singer #KailashKher for not singing #Kannada Songs during #HampiUtsav2023 in #Vijayanagara district of #Karnataka on Sunday. Water bottle fell few feets away from Kailash Kher. Both the Accused arrested by Police. pic.twitter.com/U36WtVIk7b
— Yasir Mushtaq (@path2shah) January 30, 2023