تلنگانہ

حیدرآباد میں پاسپورٹ درخواست گزاروں کو مایوسی 

حیدرآباد _ 10 نومبر ( اردولیکس) حیدرآباد میں پاسپورٹ سیوا کیندرا میں سرور ڈاؤن ہو نے کے سبب ہزاروں درخواست گزاروں کو مشکلات ہوئیں اور بارہ بجے کے بعد تمام درخواست گزاروں کو واپس لوٹا دیاگیا

 

پاسپورٹ سیوا کیندرا امیرپیٹ حیدر آباد کے درخواست گزاروں نے بتایا کہ سلاٹ بُک کرا نے کے بعد انہیں 10نومبر 2023ء کی تاریخ دی گئی تھی لیکن 12 بجے تک بھی سرور ڈاؤن ہونے کے سبب تمام درخواست گزاروں کو مایوسی ہاتھ آئی –

 

معلوم ہوا کہ حیدرآباد میں واقع پاسپورٹ اجرائی کے دیگر دفاترپر بھی سرور ڈاؤن ہونے سبب درخواست گزاروں کو واپس لوٹا دیا گیا ـ کئی سرکاری وخانگی ملازمین جو اپنے اور اپنے متعلقین کے نٰئے پاسپورٹ بنوانے یا پھر تجدید کروا نے اور دیگر امور کی تکمیل کی غرض سے پہنچے تھے کافی برھم دکھائی دئیے دوپہر ایک بجے معلوم ہوا کہ درخواست گزاروں سے یہ بھی کہا گیا کہ اب وہ نیا سلاٹ بُک کروا کے دوبارہ پاسپورٹ آفس آئیں

 

در خواست گزاروں نے بتایاکہ اب انہیں دوبارہ سلاٹ بُک کرانے کے بعد انہیں تقریباّ اب پندرہ دن سے ایک ماہ تک مزید انتظار کرنا پڑے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button