نیشنل

محرم کے ماتم کے دوران جلتے ہوئے انگاروں پر چلنے والا شخص آگ میں گر پڑا

کڑپہ _ 15 جولائی ( اردولیکس) آندھراپردیش کے اننت پور ضلع میں محرم کے موقع پر چند افراد آگ پر چل کر کے ماتم مناتے  ہیں اور یاحسین اور سکینہ کی صدا بلند کرتے ہیں۔  اننت پور ضلع کے پولیکی گاوں میں اتوار کو اہتمام کردہ اسی طرح کے ماتم کے دوران ایک شخص جلتے ہوئے انگاروں پر چلتے ہوئے آس میں گر پڑا۔

 

جس کے نتیجے میں وہ شخص بری طرح جھلس گیا۔ جسے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے بتایا جاتا ہے کہ اس گاوں میں محرم کے ایام میں آگ پر چل کر ماتم منانے کی یہ روایت گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے ۔

 

اس ماتم میں گاوں کے علاوہ پڑوسی گاوں کے افراد جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہیں جس میں بچے خواتین بوڑھے اور نوجوان کثیر تعداد میں موجود دیکھے جاتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button