متحدہ ضلع عادل آباد کی نامور شخصیت محمد رفیع احمد کا انتقال

خانہ پور۔ متحدہ ضلع عادل آباد کی نامور سیاسی، سماجی، ملی شخصیت جناب محمد رفیع احمد سابق صدر نشین زرعی مارکیٹ کمیٹی بوتھ ساکن محلہ گاجل پیٹ نرمل کا بعمر 60 سال مختصر علالت کے بعد حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں انتقال ہو گیا۔
نماز جنازہ جامع مسجد نرمل میں بعد نماز جمعہ مفتی مبین احمد قاسمی امام و خطیب جامع مسجد نرمل نے پڑھائی۔ مرحوم کی تدفین جامع مسجد نرمل سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار صاحبزادیاں شامل ہیں۔ مرحوم رفیع احمد رشتے میں جناب محمد مجیب الدین نمائندہ روزنامہ منصف خانہ پور کے حقیقی بڑے بہنوائی ہوتے ہیں۔انہوں نے عامتہ المسلمین سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔ محمد رفیع احمد فرزند عبدالرحمن پٹیل مرحوم، بوتھ تلگو دیشم پارٹی کے قیام سے پارٹی سے وابستہ ہو کر بلا لحاظ مذہب و ملت عوامی خدمات انجام دی ہیں۔
موجودہ رکن پارلیمنٹ عادل آباد جی نگیش کے انتہائی قریبی رفقاء میں ان کا شمار ہوتا تھا۔ رفیع احمد کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی رکن پارلیمنٹ نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تعزیت پیش کی۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں اپنے دیرینہ رفیق سے اور ضلع عادل آباد کی عوام ایک سچے ہمدرد عوامی خدمت گزار سے محروم ہو گئی، یہ بہت افسوس کی بات ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر ات پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
9703341606
9676841896