جرائم و حادثات

بی جے پی امیدوار پر ووٹرس میں نقلی چاندی کے سکوں کی تقسیم کا الزام

تلنگانہ میں بلدی انتخابات کی پولنگ جاری ہے اور مختلف مقامات پر امیدواروں کی جانب سے ووٹروں کو لالچ دینے کے الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں میڑچل ضلع کے علی آباد میونسپل حدود کے 5ویں وارڈ میں انتخابی ماحول کشیدہ ہو گیا۔

 

بی آر ایس امیدوار دشراتھ نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی امیدوار مالتی مادھوا ریڈی ووٹروں میں نقلی چاندی کے سکے تقسیم کر رہی ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عمل ووٹروں کو دھوکہ دینے اور انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے، اور دعویٰ کیا کہ آج علی الصبح ووٹروں میں یہ نقلی سکے بانٹے گئے۔

 

دشراتھ نے کہا کہ اس معاملہ کی شکایت الیکشن کمیشن حکام سے کی جائے گی اور مکمل تحقیقات کرا کے مالتی مادھوا ریڈی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button