جرائم و حادثات

حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل سے ظہیر آباد کی خاتون کے ایک ماہ کے بچہ کا اغوا

حیدرآباد: حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل سے ایک ماہ کے بچہ کا اغوا کرلیا گیا۔ ظہیرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون حسینہ بیگم کا شیر خوار بیٹا یرقان سے متاثر تھا۔ لڑکے کو علاج کیلئے خاتون نے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا۔

 

گزشتہ چند دنوں سے لڑکا ہاسپٹل میں زیر علاج تھا۔ شیرخوار کے ساتھ اس کی ماں اور نانی دونوں تھے۔ آج حسینہ بیگم اپنے بچہ کو اپنی ماں کے پاس چھوڑ کر ضروری کام سے گئی ہوئی تھی کہ اس دوران ایک اجنبی خاتون وہاں پہنچی اور علاج کیلئے ڈاکٹرس کی جانب سے بچہ کو طلب کرنے کا بہانہ کرکے شیرخوار کو ساتھ لے کر چلی گئی۔ کافی دیر تک خاتون کے واپس نہ آنے پر لڑکے کی ماں اور نانی کو شبہ ہوا

 

اور انھوں نے بچہ کی تلاش ششروع کردی تاہم وہ نہیں ملا۔ جس پر انھوں نے نامپلی پولیس سے رجوع ہوکر اس سلسلے میں شکایت درج کروائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button