نیشنل

گیانواپی مسجد۔ تہہ خانہ کی چھت پر مسلمانوں کو ادائیگی نماز سے روکنے سے عدالت کا انکار

نئی دہلی: گیانواپی مسجد کے تہہ خانہ کی چھت پر مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکنے کی درخواست کو وارانسی کی ایک عدالت نےمسترد کردیا۔ہندو فریق نے اپنی درخواست میں یہ کہا تھا کہ تہہ خانہ کی چھت کمزور ہے اور یہ کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے۔

 

ہندو فریق نے عدالت میں دلیل دی کہ اگر بڑی تعداد میں مسلم افراد ویاس جی کے تہہ خانہ کی چھت پر نماز ادا کرتے رہیں گے تو اس بات کا قوی امکان رہے گا کہ چھت منہدم ہو جائے گی اور یہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔ لہٰذا مناسب ہوگا کہ مسلم طبقہ کے وہاں نماز پڑھنے پر روک ہی لگا دی جائے۔ سول جج (سینئر ڈویژن) ہتیش اگروال کی عدالت نے اس دلیل کو سنا ضرور لیکن نماز کی ادائیگی پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا۔

 

عدالت کے ذریعہ عرضی خارج کیے جانے پر ہندو فریق نے مایوسی کا اظہار کیا ہے اور درخواست مسترد ہونے پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے اس فیصلہ کے خلاف ضلع عدالت سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button