مضامین

خبر پہ شوشہ“پانچوں انگلیاں گھی میں، دھڑ کڑاہی میں”

کے این واصف

اس ہفتہ بہار میں ہوئی رکن اسمبلی اننت سنگھ کے لڑکی کی شادی سرخیوں میں رہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شادی میں چار لاکھ مہمانوں کے لیے 150 کی Dishes بنائی گئیں تھیں۔

 

یدس ایکڑ زمیں پر پھیلے شامیانوں میں VVIPs اور VIPs کے علاوہ ایک بڑا حصہ عام پبلک کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ جہاں کھانے کا معقول انتظام بھی تھا اور اگر لوگ اطمینان سے لائن میں لگ کے کھانا لیتے تو سارے لوگ آرام سے کھانا کھا بھی سکتے تھے۔ مگر کچھ بےصبرے لوگ بدنظمی پیدا کرتے ہوئے سروس ٹیبلز کے پیچھے رکھے دیگوں پر ٹوٹ پڑے۔

 

اس دھکّم پیل میں ایک شخص سالن کے بڑے برتن میں گرپڑا۔ مگر سر سے نہیں دھڑ سے۔ یہ منظر وکاس اور ترقی کے کھوکلے دعوں کی پول کھول رہاتھا تو دوسری طرف ملک میں 80 کروڑ فراد کے پانچ کیلو مفت راشن پر بسر کرنے کی تصدیق بھی کررہا تھا۔ ایک شخص کے سالن کے بڑے برتن میں گرنے کے

 

منظر نے ایک پرانی ضرب المثل کو تھوڑا سا تبدیل کردیا کہ “پانچوں انگلیاں گھی میں اور دھڑ کڑاہی میں”

متعلقہ خبریں

Back to top button