جنرل نیوز

مدرسہ روضۃ الصالحات عادل آباد میں ناظم مدرسہ مولانا عبدالرؤف اشاعتی نے قومی پرچم لہرایا ۔

عادل آباد۔26/جنوری(اردو لیکس)شہر مستقر عادل آباد کے محلہ شادنگر میں واقع مدرسہ روضۃ الصالحات میں ناظم مدرسہ مولانا عبدالرؤف اشاعتی نے 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر طالبات نے مختلف موضوعات پر ثقافتی مظاہرے پیش کیے اور قومی ترانہ پڑھا۔مولانا عبدالرؤف اشاعتی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جمہوریت کی بقاء اور آئین ہند کے تحفظ کیلئے ہم تمام کو متحد ہونا ہوگا کیونکہ ملک میں امن وامان کی بقاء اور سالمیت جمہوریت کی بقاء میں مضمر ہے۔اس موقع پر مدرسہ ھذہ کے معلمین و معلمات کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button