نیشنل

آندھراپردیش۔ مچھیروں کے ہاتھ لگی دیڑھ ٹن وزنی مچھلی

حیدرآباد۔ ریاست آندھرا پردیش میں 1500 کلو وزنی بھاری بھرکم مچھلی سمندر میں دستیاب ہوئی۔ اس مچھلی کو دیکھنے کے لیے ہجوم امڈ پڑا۔

 

تفصیلات کے مطابق ضلع کرشنا مچھلی پٹنم کے گلیلا کلا دنڈی کے پاس سمندر میں شکار کے لیے جانے والے مچھیروں کے ہاتھ دیڑھ ٹن وزنی مچھلی لگی۔ مچھلی اس قدر بڑی اور وزنی تھی کہ اسے اٹھانے کے لیے کرین طلب کیا گیا۔ چنائی سے تعلق رکھنے والے تاجر نے اس مچھلی کو خریدا۔

 

لوگ اس بات پر حیرت زدہ ہیں کہ یہ مچھلی مچھیروں کے جال میں کیسے پھنسی۔ قبل‌ازیں بھی بڑی مچھلیاں ریاست آندھرا پردیش میں سمندر سے پکڑی گئیں لیکن پہلی مرتبہ ایسی مچھلی پکڑی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button