جنرل نیوز

رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ احاطے میں بتکماں کا اہتمام، رکن کونسل کویتا کی شرکت

*دلتوں کی فلاح و بہبود کیلئے ریاست تلنگانہ معماردستورکے نقش قدم پرعمل پیرا*

*دلت بندھواسکیم پسماندہ طبقات کے استحکام کی مثال: ایم ایل سی کویتا*

*رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ احاطے میں بتکماکا اہتمام، رکن کونسل کویتا کی شرکت*

 

حیدرآباد:۔ ہر دلت خاندان کو 10 لاکھ روپئے دینے کا اعزاز وزیراعلیٰ کے سی آر کے سر جاتا ہے۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو بی آر امبیڈکر کے نام سے موسوم کرنے کے لئے ریاستی اسمبلی میں قرارداد منظور کرنے والی تلنگانہ حکومت ملک کی واحد حکومت ہے۔ان خیالات کا اظہار رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے ناچارم میں دلت بندھو استفادہ کنندگان ویمولا کے ذریعہ قائم کئے گئے اے بی گرافکس فلیکس پرنٹنگ سینٹر کا افتتاح انجام دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن کونسل نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہیں کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ایم ایل سی کویتا نے کہا کہ اب تک 563 افراد دلت بندھو اسکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں اور اپل حلقہ میں اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ احاطے میں منعقدہ بتکماتقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدر تلنگانہ جاگرتی و رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ تلنگانہ حکومت ایک ایسی حکومت ہے جو نیک نیتی کے ساتھ کام کرتی ہے اورہر طبقہ کے ساتھ برابر انصاف کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ تلنگانہ حکومت ملک کی واحد حکومت ہے جس نے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے 100 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔صدر تلنگانہ جاگرتی نے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں وکلاء نے اہم رول ادا کیا ہے۔بعد ازاں رکن کونسل کویتا نے تلنگانہ اسمبلی بھی بتکما تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button