نیشنل

تلنگانہ کے نظام آباد میں ‌مسلم‌نوجوانوں کی گرفتاریاں اور جگتیال میں مسلم‌ لڑکی کے واقعات _ ممبی میں جمیتہ علماء ہند کے اجلاس مجلس منتظمہ میں زیر بحث

تلنگانہ کے حالیہ واقعات پر حافظ لئیق خان صدر جمیتہ علماء نظام آباد کا خطاب 

تلنگانہ نظام آباد میں ‌مسلم‌نوجوانوں کی گرفتاریاں اور جگتیال میں مسلم‌ لڑکی واقعات پر ممبی میں جمیتہ علماء ہند کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس مجلس منتظمہ میں حافظ لئیق خان صدر جمیتہ علماء نظام آباد کا خطاب

 

نظام آباد 22/مئ (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان ) ملت اسلامیہ کی ملک گیر سطح پر قائم جمیتہ علماء ہند کے زیر اہتمام جانشین شیخ الاسلام حضرت سید ارشد مدنی صدر جمیتہ علماء ہند کی صدارت میں دو روزہ اجلاس 22اور 23 مئ بروز ہفتہ واتوار کو انجمن اسلامیہ‌ گروانڈ ممبئ میں انعقاد عمل لایا گیا جس میں ملک بھر سے جمیتہ علماء ہند سے وابستہ ذمہ داروں نے شرکت کی اس اہم اجلاس میں مختلف امور و مسائل پر غور وخوض کیا گیا

 

جناب حافظ لئیق خان صدرِ ضلع جمعیتہ علماء نظام آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد میں بے قصور مسلم نوجوانوں کی اندھا دھند گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی اور ان پر سنگین دفعات عائد کرتے ہوئے جیل کی سلاخوں میں محروس کیا جارہا ہے انہوں نے جگتیال میں ایک پولیس عہدیدار کی جانب سے ایک مسلم برقعہ پوش لڑکی کو ار ٹی سی بس میں نشت کے ‌مسلہ پر طمانچہ رسید کرنے لڑکی اور ان کی والدہ کو نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے خلاف اور پرامن احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر مختلف دفعات لگانا اور متاثرہ لڑکی اور ان کی والدہ پر مقدمہ درج کرنا ‌پولیس اور حکمرانوں کی سیکولر ذہنیت کے پیچھے چھپے نفرت وتعصب کے چہرے کو بے نقاب کیا

 

اور نظام آباد میں دماغی توازن سے متاثرہ اور حالت جنون میں مبتلا ایک مسلمان کی‌جانب سے قومی پرچم کی بے حرمتی پر ایک مجنون پر سنگین مقدمات فرقہ پرستوں کی ایما ء پر لگائے گئے دفعات کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ اس شخص کو جیل بھیج دیا گیا حافظ لئیق نے مسجد کلکٹر یٹ نظام آباد کی بازیابی کیلئے کی جانیوالی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے دعاؤں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی

 

واضح رہے کہ مولانا حضرات سید ارشد مدنی نے حافظ لئیق خان صدر ضلع جمیتہ علماء ہند نظام آباد کو خطاب کا موقع فراہم کرتے ہوئے ضلع جمیتہ علماء ہند کی کارکردگی پیش کرنے کا موقع فراہم کیا تھا حافظ لئیق خان نے بہت ہی اہم اور حالات حاضرہ کے احوال بیان کئے ملک بھر سے اجلاس میں شریک ممتاز علماء کرام نے ان کی بے باکی کی ستائش کی اور اپنی دعاؤں سے انہیں نوازا ی یہاں اس بات کا ذکر بے محل نہ ہوگا کہ حافظ لئیق خان صدر جمیتہ علماء ہند ملی مسائل کی یکسوئی اور کسی بھی ناگہانی واقعات پر ضلع انتظامیہ سے بروقت نمایندگی کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button