جنرل نیوز

نارائن پیٹ کے عازمین حج کے لئے 24 مئی ٹیکہ ا اندازی پروگرام

نارائن پیٹ: 22 مئی (اردو لیکس) نارائن پیٹ حج سوسائٹی کے ذمہ داران کا ایک اجلاس اردو بھون میں منعقد ہوا۔

حج سوسائٹی کے ذمہ داران نے بتایا کہ حج سوسائٹی نارائن پیٹ کی جانب سے تمام عازمین کو ٹیکہ اندازی ( ویکسینیشن ) پروگرام کا 24/ مئی بروز چہارشنبہ صبح ٹھیک 30-10 بجے دن اردو بھون نارائن پیٹ میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی کے ہاتھوں اس ٹیکہ اندازی پروگرام کا افتتاح عمل میں آئیگا۔ امیرالدین ایڈوکیٹ صدر حج سوسائٹی نارائن پیٹ نے نارائن پیٹ ضلع سے وابستہ تما م عازمین حج کو صبح 10 بجے اردو بھون میں حاضر رہنے کی اپیل کی ہے۔ مزیدتفصیلات کے لے 8008325191 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر حج سوسائٹی کے ذمہ داران عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ مجاہد صدیقی’ سرفراز حسین’ محمد محمود انصاری ودیگر موجود تھے۔

اس موقع پر عازمین حجاج اپنی اپنی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے زیراکس کاپی کے ساتھ پابندی وقت شرکت کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button