تلنگانہ

کھمم میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع ، مولا مظہر قاسمی کا خطاب _ وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار بھی شریک

ادارہ تعلیم الاسلام ٹرسٹ گلہ گوڑم کھمم میں کھمم ضلع کے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا مہمان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا مفتی مظہر صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عازمین حج اللہ کے مہمان ہوتے ہے عازمین صبر و استقامت کے ساتھ مناسک حج اداکریں

سفر حج عشق الٰہی ہے عازمین حج دوران سفر کثرت سے تلبیہ پڑے اللہ کو وہ ہی حج زیادہ پسند ہے جس حج میں کثرت سے تلبیہ پڑھا ہو اور کثرت سے اللہ کی عبادت کی ہو عازمین اپنے اوقات کی حفاظت کرتے ہوئے مناسک حج کو اطمینان کے ساتھ اداکریں بالخصوص طواف سعی رمی جمرات وقوف عرفات کے موقع پر صبر و اطمینان کا مظاہرہ کریں مولانا نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ہر ایمان والے کی یہ تمنا ہوتی ہے کے زندگی ایک مرتبہ حرمین شریفین کی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ اقدس کی زیارت کریں اللہ نے جب موقع فراہم کیا تو اس کا شکر بجالاتے ہوئے صاف نیتوں کے ساتھ حج ادا کریں

 

عازمین حج پر زور دیتے ہوئے مولانا نے کہا کہ عازمین حج قیام مکہ اور قیام مدینہ منورہ کے دوران نمازوں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت درود شریف اور استغفار کا کثرت سے ورد کریں اور موجودہ حالات کے پیش نظر عازمین حج عالم اسلام کی سربلندی اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے دعائیں کریں

 

یہ ذکر یہاں بے محل نہ ہوگا کہ ہر دینی اجتماع میں کھمم شہر میں یہ وطیرہ بن چکا ہے کہ دینی اجتماعات میں بھی سیاسی قائدین کو دعوت دیکر روحانی مجلسوں کو تار تار کیا جارہاہے افسوس صد افسوس یہ ہے کہ سیاسی قائدین میں بھی مردوں کے علاوہ اسٹیج پر دینی اداروں میں خواتین سیاست دانوں کو بھی مدعو کیا جارہاہ

 

ے کھمم میں منعقدہ عازمین حج کے تربیتی کیمپ میں کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے بھی شرکت کی اور کھمم بلدیہ کارپوریشن میر نیرجا نے بھی شرکت کی عازمین حج کے تربیتی اجتماع میں سیاست دانوں کا کیا کام ہے یہ کھمم شہر کی عوام سوال کررہی ہے ایک روحانی مجلس میں ایک خاتون سیاستدان کا کیا کام ہے بعض لوگ اپنے حقیر مفادات کے خاطر روحانی مجلسوں کو بھی تار تار کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button