نیشنل

مچھروں کے کوئل جلانے کے بعد ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت

نئی دہلی _ 31 مارچ ( اردولیکس) قومی دارالحکومت دہلی میں مچھروں کی کوئل کی وجہ سے 6لوگوں کی موت  ہوگئی ، یہ اب ایک بڑا موضوع بحث بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دہلی کے شاستری پارک علاقے میں ایک گھر میں چھ لوگ رہتے ہیں۔ جمعہ کی صبح وہ باہر نہیں آئے۔ اور ان کے گھر سے دھواں اٹھنے پر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے پر  چھ افراد کو مردہ پایا۔ پورے کمرے کا معائنہ کرنے کے بعد پولیس نے تصدیق کی کہ ان تمام کی موت مچھروں کے  کوئل کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

رات کے وقت گھر کے تمام دروازے اور کھڑکیاں بند کر دی گئی تھی اور مچھروں کے کوئل کو جلایا گیا ۔ اس کے نتیجے میں کمرے میں موجود تمام آکسیجن کاربن مونو آکسائیڈ میں تبدیل ہو گئی جس سے وہ لوگ دم گھٹنے سے فوت ہوگئے ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ مچھروں کو گھر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے تمام دروازے اور کھڑکیوں کو بند کرنے کے بعد مچھروں کے کوٹل جلانے  کی وجہ سے پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button