جنرل نیوز

وزن 2026 نے 60 ہزار خاندانوں تک افطار کٹ پہونچا نے کا کام شروع کیا

فاونڈیشن کا ہدف معاشرے سے بھوک کا خاتمہ ہے / محمد اسلام

 نئی دہلی :  (پریس ریلیز) ہر سال کی طرح امسال بھی ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے  وزن 2026 کے تحت ملک کے طول عرض میں ماہ رمضان میں غرباءومساکین کی اعانت کا اعلان کیا ہے ۔ فاونڈیشن کی جانب سے افطار کٹ  کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ اس پروگرام کے تحت ایک خاندان کو ایک ماہ کا راشن مہیا کرایاجاتا ہے۔

 

فاونڈیشن ہر سال رمضان میں غریب عوام کی خصوصی اعانت کرتا ہے رمضان سے قبل ضرورت مند خاندانوں کی نشاندہی کاکام  مقامی لوگوں اور والینٹیرس کے ذریعے مکمل کرلیا جاتا ہے ۔  دہلی, ہریانہ ،پنجاب،راجستھان،گجرات،یوپی ،بہار،مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ،مغربی بنگال ،کرنا ٹک اور تمل ناڈو سمیت ملک کی 22 کی ریاستوں میں فاونڈ یشن 60 ہزار خاندانوں کو افطار کٹ تقسیم کر رہا ہے۔

 

فاونڈیشن کے سوشل ویلفیر ڈپارٹمینٹ  کے ہیڈ محمد اسلام نے بتایا کہ ابتک 30 ہزار سے زائد افطار کٹ تقسیم ہو چکی ہیں 15 رمضان تک یہ کام مکمل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال افطار کٹ پروجیکٹ کو وژن کی ذیلی تنظیم آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ نگرانی کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ہیومن ویلفیر ٹرسٹ اور ہیومن ویلفیر فاونڈیشن ملکر اس ہدف کو پورا کر رہے ہیں ۔

 

واضح ہوکہ افطار کٹ میں اتنا راشن اور کھانے پینے کا سامان ہوتا ہے جو ایک خاندان کے 6 افراد کے لیے ایک ماہ تک کے لیے کافی ہو۔ فاونڈیشن کا ہدف معاشرے سے بھوک کا خاتمہ ہے ۔  فاونڈیشن کی سماجی خدمات کا دائرہ اب کافی وسیع ہو چکا ہے سیزنل پروجیکٹ کے علاوہ تعلیم ، صحت اور روزگار فراہمی کے بڑے پروگرام زیرعمل ہیں ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button