نیشنل

ایک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر ; ہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق : خواتین تحفظات بل کی مخالفت میں بیرسٹر اویسی کا پارلیمنٹ میں خطاب

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے کئی اہم اور سنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل صرف خواتین کے ریزرویشن تک محدود نہیں بلکہ اس کے اثرات ملک کے وفاقی ڈھانچے اور پارلیمانی جمہوریت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

 

بیرسٹر اویسی نے کہا کہ مجوزہ حلقہ بندی (ڈیلیمیٹیشن) کے ذریعے جنوبی ہند کی ریاستوں کی سیاسی طاقت کم ہوسکتی ہے، جبکہ زیادہ آبادی والی ریاستوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے چھوٹی ریاستوں کی آواز کمزور ہوگی، جو براہ راست وفاقی اصولوں کے خلاف ہے۔

 

انہوں نے مزید خدشہ ظاہر کیا کہ اس عمل کے نتیجے میں او بی سی اور مسلم طبقات کی نمائندگی متاثر ہوسکتی ہے۔ اویسی نے سوال کیا کہ آیا یہ بل واقعی سب کو ساتھ لے کر چل رہا ہے یا کچھ طبقات کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔

 

پارلیمانی طریقہ کار پر بھی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ بل پیش کرنے سے پہلے ضروری قواعد اور نوٹس کی مدت پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کیا گیا، جو پارلیمانی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

بحث کے دوران بیرسٹر اویسی نے معروف شاعر ساحر لدھیانوی کا شعر

 

» ایک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر

ہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق”

 

پڑھکر حکومت پر طنز کیا اور کہا کہ آج بھی غریب، مسلم اور او بی سی طبقات کی آواز کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اشعار کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ طاقتور طبقات کے سامنے کمزور طبقات کی جدوجہد کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button