تلنگانہ
اف یہ گرمی۔ حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے کچھ اضلاع کیلئے آرینج الرٹ

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ مختلف اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مسلسل ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
اس پس منظر میں آج اور کل متحدہ عادل آباد، کھمم، محبوب نگر کے علاوہ نظام آباد، جگتیال، راجنہ سرسلہ، میڑچل ملکاجگری اور حیدرآباد اضلاع کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت بتدریج ایک سے دو ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔
آج سے اگلے تین دنوں کے دوران کئی اضلاع میں گرم ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے اور جن اضلاع کے لیے اورینج وارننگ جاری کی گئی ہے وہاں درجۂ حرارت 41 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔آج متحدہ عادل آباد کے ساتھ ناگرکرنول
ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولمبا گڈوال اضلاع میں بھی گرم ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔




