انٹر نیشنل

چھ ماہ میں 50 لاکھ عمرہ ویزے جاری کئے گئے 

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایک اعلان میں بتایا کہ ’نئے ہجری سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 45 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں‘۔

عکاظ اخبار کے مطابق وزات نے بیان میں کہا کہ’ نئے ہجری سال کے آغاز سے 5 فروری 2023 تک تقریبا پچاس لاکھ عمرہ ویزے جای کیے جاچکے ہیں۔ ان میں سے 40 لاکھ سے زیادہ ہوائی جہازوں اور تقریبا 5 لاکھ بری راستوں جبکہ 3675 سمندر کے راستے مملکت پہنچے ہیں‘۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ’سب سے زیادہ عمرہ زائرین انڈونیشیا سے آئے۔ ان کی تعداد 10لاکھ 5365 رہی۔ پاکستانی دوسرے نمبر پر رہے۔ ان کی تعداد 7 لاکھ 92 ہزار 208 رہی۔ تیسرے نمبر پر انڈیا سے 4لاکھ 48 ہزار 765 عمرہ زائرین مملکت پہنچے ہیں‘۔

وزارت حج نے بتایا کہ ’مصر سے 3لاکھ 6 ہزار 480 عمرہ زائرین پہنچے ہیں۔عراق پانچویں اور بنگلہ دیش چھٹے نمبر پر ہے‘۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ 12 لاکھ 7 ہزار 112 مدینہ کے امیر محمد بن عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے مملکت پہنچے۔ ای ویزہ جاری کرانے والوں کی تعداد 683116 رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button