نیشنل
پاکستانی دہشت گرد ٹھکانوں پر حملہ۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی کا ردعمل

حیدرآباد۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے ہندوستانی فوج کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کئے گئے حملہ پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔
بیرسٹر اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا۔میں ہماری دفاعی افواج کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کیے گئے ہدفی حملوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ پاکستانی ڈیپ اسٹیٹ کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ پھر کبھی دوسرا پہلگام نہ ہو۔
پاکستان کے دہشت گردی کے ڈھانچے کو تباہ کر دینا چاہیے۔ جے ہند!




