انٹر نیشنل

ہندوستانی فوج نے پاکستان اور پاک مقبوضہ جموں و کشمیر میں 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں پر کیا حملہ

نئی دہلی ۔ بھارتی فوج نے پاکستان اور اُس کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں پر فوج کی آپریشن سِندور کارروائی کی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پوری کارروائی پر قریبی نظر رکھی۔

 

بھارتی فوج نے، پاکستان اور اُس کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں پر فوج کی آپریشن سِندور کارروائی کی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پوری کارروائی پر قریبی نظر رکھی۔

 

بھارت کی مسلح فوجوں نے، آدھی رات کے بعد ”آپریشن سِندور“ شروع کیا، جس میں پاکستان اور اُس کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ اِن جگہوں سے بھارت کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور ہدایت دی گئی تھی۔

 

ایک بیان میں وزارتِ دفاع نے کہا کہ کُل ملا کر 9 جگہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارت نے مزید کہا کہ اُس کی یہ کارروائی اپنی نوعیت کے اعتبار سے مرکوز، نپی تُلی اور اشتعال پیدا نہ کرنے والی تھی۔ وزارت نے بتایا کہ اس کارروائی میں پاکستان کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ اُس نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ٹھکانوں کے انتخاب اور حملہ کرنے کے طریقے میں، خاطر خواہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔

 

وزارتِ دفاع نے کہا کہ یہ کارروائی، پہلگام کے اُس وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کے پس منظر میں کی گئی ہے، جس میں 25 بھارتی اور ایک نیپالی شخص ہلاک ہو گیا تھا۔ اُس نے کہا کہ مسلح فوجیں اپنے اس وعدے کو پورا کر رہی ہیں کہ جو لوگ اس حملے کے ذمہ دار ہیں اُن سے جواب لیا جائے گا۔

 

آپریشن سِندور کے بارے میں آج دیر گئے ایک تفصیلی بیان دیا جائے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آپریشن سِندور پر لگاتار قریبی نظر رکھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button