درس تدریس کے پیشہ کو ہمیشہ عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ٹی۔ جی۔ ٹیٹ کی فری کو چنگ کی افتتاحی تقریب سے پروفیسر ایس۔اے۔ شکور کا خطاب

حیدرآباد ۔ حیدر آباد معلم ہی کی بدولت انسان اشرف المخلوقات میں شمار ہوتا ہے۔ چنانچہ انسان نے علم کے ذریعہ حیات و کائنات سے جڑے تمام موضوعات پر اپنی تحقیق کے گہرے نقوش ثبت کئے ہیں اور اپنی عائلی زندگی کے تقاضوں کی تکمیل کیلئے اپنے تمام تر جدید مسائل کو بروے کار لاتے ہوئے فیض حاصل کر رہا ہے۔ انفارمیشن اور ٹکنا لوجی کے ذریعہ دنیا کو مسخر کر دیا وہ چنانچہ فاصلوں پر رفتار کو فوقیت حاصل ہوگئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پروفیسر ایس اے شکور، ڈائرکٹر ہی ۔ ای ۔ ڈی ایم نے نظام کالج میں TGTET مفت کو چنگ کلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ درس و تدریس کے پیشہ کو ہمیشہ ہی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور دیگر پیشوں میں اس کو فوقیت حاصل ہے چاہے علم ہو یا ہنر ۔ نصابی کتب کی تدریس ہی استاد کے پیش نگاہ نہیں ہوتی بلکہ وہ طالب علم کی ہمہ جہت تربیت اور ترقی کا متلی اور رہبر ہوتا ہے۔
اقلیتوں کی تعلیمی پسماندگی پر قابو پانے کیلئے حکومت تنگانہ نے محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت CEDM ( سی ۔ ای ۔ ڈی ایم ) مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات عثمانیہ یونیوسٹی کا قیام عمل میں لایا۔ اور اس مرکز کے تحت ریاستی مسابقتی امتحانات میں بہترین ریک کے ذریعہ اقلیتوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے ملت کو چنگ کا حیدر آباد کے علاوور ریاست کے دیگر اضلاع میں اہتمام کیا جاتا ہے اس ضمن میں 2025-TGTET کی ملت کو چنگ شامل ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ یہ کو چنگ حیدر آباد کے علاوہ ظہیر آباد، نظام آباد، عادل آباد، کریم نگر، نلگنڈہ، محبوب نگر، نرمل، بودھن، بھینہ، کورٹلہ، کاغذ نگر، وقار آباد ، جگتیال اور کاماریڈی میں دی جارہی ہے۔
اس کو چنگ میں شاندار تائج حاصل کرنے کیلئے بہترین اور ماہر اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس لیے طلباء کو چاہئے کہ وہ عمل شعور اور داہی کے ساتھ اس کو چنگ سے فیض حاصل کریں اور آنے والے TRT کیلئے اپنے آپ کو تیار ھیں محترمہ کریم النسا، پراجکٹ ایسوسی ایٹ نے خیر مقدم کیا اور عبدالکاظم پر اجکٹ اسوسی ایٹ نے تقریب کے اختتام پر شکر یہ ادا کیا۔