نیشنل

بابری مسجد شہادت۔لال کرشن اڈوانی سمیت بی جے پی کے 32 قائدین کو ملی عدالت سے راحت

نئی دہلی: بی جے پی کے سینئرقائدین لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی سمیت بابری مسجد کی شہادت کے معاملہ میں 32 ملزمین کو عدالت سے بڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے بابری مسجد شہادت معاملہ میں ان تمام کو بری کرنے کے اسپیشل سی بی آئی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف داخل کی گئی درخوات خارج کر دی ہے۔ جسٹس رمیش سنہا اور سروج یادو کی زیرصدارت بنچ نے ایودھیا کے رہنے والے حاجی محمود احمد اور سید اخلاق احمد کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ درخواست میں بابری مسجد کی شہادت کے ملزمین لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، ونئے کٹیار، برج موہن شرن سنگھ، اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر کلیان سنگھ اور سادھوی رتمبرا سمیت 32 قائدین کو عدالت کے ذریعہ بری کئے جانے کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button