تلنگانہ

ٹی آرایس کے رکن پارلیمنٹ کی قیامگاہ پرانفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا چھاپہ

حیدرآباد: تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے رکن راجیہ سبھا وی روی چندرا کی قیامگاہ پرانفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے حکام نے چھاپہ مارا۔ حیدرآباد کی سرینگرکالونی میں واقع ان کی قیامگاہ پرآج صبح ای ڈی کے حکام نے دھاوا کیا اورتلاشی مہم جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گرینائیڈ کے تاجرین کے ساتھ رکن پارلیمنٹ کے تعلقات کے پس منظرمیں یہ دھاوا کیا گیا۔ واضح رہے کل ہی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے حکام نے حیدرآباد اورکریم نگرمیں ریاستی وزیر گنگولہ کملاکرکی قیامگاہ سمیت گرینائیڈ کے کئی تاجرین کے مکانات اوردفاترپردھاوے کئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button