نیشنل

بی جے پی کے پاس کوئی مسلم رکن پارلیمنٹ نہیں، وہ کیسے وقف بورڈ پر بل بنارہے ہیں؟ کانگریس کا چبھتا ہوا سوال

نئی دہلی۔ حکمران جماعت کے پاس نہ تو لوک سبھا میں کوئی مسلم ارکان پارلیمنٹ ہے اور نہ ہی راجیہ سبھا میں کوئی مسلم رکن ہے وہ کسی سے بات چیت کیے بغیر وقف بورڈ پر قانون بنا رہے ہیں، یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟

 

یہ سوال کانگریس قائد پاون کھیڑا نے مودی حکومت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے آپ اس معاملے پر بات کریں کہ حکمران پارٹی کے پاس نہ تو لوک سبھا میں کوئی مسلم رکن ہے اور نہ ہی راجیہ سبھا میں، اور وہ کسی سے بات چیت کیے بغیر وقف بورڈ پر قواعد بنا رہے ہیں، کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ان کے این ڈی اے کے ساتھیوں چندرا بابو نائیڈو اور چراغ پاسوان نے اس کی مخالفت کی ہے تو ان سے جا کر پوچھیں کہ وہ احتجاج کیوں کر رہے ہیں۔

 

پاون کھیڑا نے مزید کہا کہ میں بی جے پی کو مشورہ دوں گا کہ وہ مختار عباس نقوی سے پوچھیں کہ اس بل کے حق میں ہیں یا اس کے خلاف ان کو جواب مل جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button