انٹرٹینمنٹ

عامر خان نے وجئے سیتو پتھی کی اسٹار بلاک بسٹر فلم "مہاراجہ” کے ہندی ریمیک کے حقوق خرید لیے

محمد عبدالسلام فلم جرنلسٹ

11 اگست 2022 کو ریلیز ہوئی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم "فارسٹ گمپ” کے ہندی ریمیک کے طور پر بنائی گئی "لال سنگھ چڈھا” کی بری طرح سےناکامی کے بعد بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی کوئی بھی فلم 2023 میں ریلیز نہیں ہوئی، لیکن اب وہ فلم "تارے زمین پر” سے پھر کم بیک کرنے والے ہیں جو اسی سال کے اختتام تک ریلیز ہوگی، جس میں جنلیا ڈسوزا کے علاوہ درشل سفاری بھی ہوں گے، جسے آر ایس پرسنا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔

 

اس کے علاوہ وہ اور دو بڑی فلموں لاہور 1947 اور ہیپی پٹیل خطرناک جاسوس کو بھی پروڈیوس کر رہے ہیں، جن میں عامر خان کا مہمان رول ہوگا، اب عامر خان سے متعلق بڑی خبر یہ ہے کہ انہوں نے اسی سال 14 جون کو ریلیز ہوئی وجے سیتو پتھی اور انوراگ کیسپ بلاک باسٹر تمل فلم مہاراجہ کے ہندی ریمیک کے حقوق خرید لیے ہیں جسے نتھلن سوامی ناتھن نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ 20 کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی اس فلم نے تین ہفتوں میں 109 کروڑ کا بزنس کر کے ایک غیر معمولی ریکارڈ بنا لیا، اس فلم کو عامر اپنے پروڈکشن ہاؤس عامر خان پروڈکشن پر نہ صرف پروڈیوس کریں گے بلکہ اس فلم میں وہ خود وجے سیتوپتھی کا کردار بھی نبھائیں گے،

 

یہاں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اگر عامر خان اس ایکشن تھریلر فلم میں مرکزی کردار نبھاتے ہیں تو ہندی میں یہ فلم باسانی 600 کروڑ کا بزنس کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ مہاراجہ میں وجے سیتوپتھی کے مرکزی کردار کو خوب سراہا جا رہا ہے یہ ان کے کیریئر کی 50ویں ہٹ فلم ہے فی الحال اسے نیٹ فلیکس پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button