نیشنل

بی جے پی ‘رام’ کو صرف اپنے فائدے کیلئے استعمال کررہی ہے: ادھو ٹھاکرے

ممبئی: شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ اور مہاراشٹر کے سابق چیف منسٹر اُدھو ٹھاکرے نے مرکز کی مودی حکومت پر زبردست تنقید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ بی جے پی سے آزاد ‘رام’ دیکھنا چاہتے ہیں

 

کیونکہ انہوں نے میری پارٹی، میرا انتخابی نشان چوری کرکے پیٹھ میں چُھرا گھونپنے کا کام کیا ہے جو ایک سچا ہندو کبھی نہیں کر سکتا ہے۔ بی جے پی والے ‘رام’ کو صرف اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ ایودھیا میں بھی آدرش گھوٹالہ ہوا ہے، اس میں کون شامل ہے؟ ہم نے مندر بنانے کے لیے اپنا خون بہایا،کس لیے۔

 

انہوں نے آگے کہا کہ شنکراچاریہ اوی مکتیشورانند میرے گھر آئے تھے انہوں نے کہا کہ ہندو پیٹھ میں کبھی چُھرا نہیں گھونپتا اور جو ایسا کرتا ہے وہ ہندو نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button