خاتون پہلوان ونیش پھوگٹ دو چار کپڑے اتار دیتی تو وزن کم ہوجاتا، بی جے پی لیڈر کے اس شرمناک تبصرہ پر لوک گلوکار نے کہا” آخ تھو”
نئی دہلی: ہندوستانی نامور خاتون پہلوان ونیش پھوگٹ کو پیرس اولمپکس 2024 میں 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا جس کے بعد ملک کے اندر اور بیرون ملک سے ردعمل سامنے آرہا ہے۔ اس دوران بی جے پی کے ایک لیڈر کی طرف سے ایک نازیبا تبصرہ کیا گیا جس سے تنازعہ کھڑا ہو گیا۔
دراصل لوگ دو گروہوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ کچھ اس کی حمایت کر رہے ہیں اور کچھ مخالفت کر رہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی مشہور شخصیات نے بھی اس معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا اور وہ یقین نہیں کر پا رہے تھے کہ ونیش کے ساتھ ایسا کیسے ہوا۔ اس کے ساتھ ہی ونیش کے لیے کچھ منفی تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ دریں اثنا بی جے پی لیڈر کے نازیبا تبصرہ پر ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے، جس کی نہ صرف جاٹ برادری نے مخالفت کی تھی اور ایف آئی آر درج کرائی گئی بلکہ لوک گلوکار نیہا سنگھ راٹھور نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی لیڈر کو بری طرح ڈانٹا۔دراصل، ونیش پھوگاٹ پر نازیبا تبصرہ کرنے والے شخص کا نام وشال ورشنی ہے۔ اس شخص نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے آگے بی جے پی لکھا ہے۔ اس کی وجہ سے یہ مانا جاتا ہے کہ وہ بی جے پی کے کارکن اور لیڈر ہیں۔ وشال نے ونیش کی نااہلی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا اگر وہ دو چار کپڑے اتار دیتی تو اس کا وزن 200 گرام کم ہوتا۔
جاٹ برادری نے اس کی مخالفت کی ہے اور ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے۔ان تنازعات کے درمیان لوک گلوکار نیہا سنگھ راٹھور نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا اور انھوں نے بی جے پی لیڈر کا تبصرہ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ” آخ تھو”