نیشنل

ویر ساورکر کے پوسٹروں کو چھونے والوں کے ہاتھ کاٹ دئے جائیں گے : ہندو سینا کے سربراہ کی دھمکی

بنگلورو _ 23 اگست ( اردولیکس) ہندو سینا کے سربراہ پرمود متھالک نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی  کرناٹک میں لگائے گئے ویر ساورکر کے پوسٹروں کو چھوتے ہیں تو ان کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے۔ متالک نے کہا کہ اگر ہندو سینا کے کارکنوں کی جانب سے لگائے گئے ہندوتوا کے نظریہ ساز  ویر ساورکر کے پوسٹروں کو ہٹانے کی کوشش کی تو وہ انہیں بخشتا نہیں جائے گا ۔

 

ہندو سینا کے سربراہ نے کہا کہ ویر ساورکر  مسلم مخالف نہیں تھے ۔ انہوں نے انگریزوں کے خلاف لڑا۔  اگر مسلمان اور کانگریس کارکن ویر ساورکر کے پوسٹروں کو چھوتے ہیں تو ان کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے۔ یہ ہماری وارننگ ہے۔ متالک نے یاد دلایا کہ ساورکر نے ملک کے لیے 23 سال تک خلوص نیت سے جنگ لڑی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button