تلنگانہ

تلنگانہ میں دو گھنٹے میں تقریبا 10 فیصد پولنگ _ حیدرآباد میں پولنگ کا عمل سست !

حیدرآباد _ 13 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ ریاست کی 17 لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ کنٹونمنٹ اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے   صبح 9 بجے تک ریاست بھر میں دو گھنٹے کے دوران 9 اعشاریہ 48 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی۔ حیدرآباد شہر میں پولنگ انتہائی سست رفتار سے چل رہی ہے پولنگ بوتھس پر کہیں بھی طویل قطار دیکھی نہیں گئی۔

 

۔ ریاست بھر میں 3.32 کروڑ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ حکام نے ان کے لیے 35,809 مراکز قائم کیے ہیں۔ انتخابی میدان میں 625 امیدوار ہیں اور ان میں 50 خواتین ہیں۔ کنٹونمنٹ اسمبلی ایریا میں 2.51 لاکھ ووٹرز کے لیے 232 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 13 اسمبلی حلقوں میں شام 4 بجے تک اور 106 حلقوں میں شام 6 بجے تک پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

 

ریاست میں 2,08,163 لوگ پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔ معذور افراد اور 85 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں نے مرکزی الیکشن کمیشن کی طرف سے گھر سے  ووٹنگ کی سہولت کے ساتھ اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ 1.88 لاکھ ملازمین نے بھی ووٹ ڈالا۔ تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے 2.94 لاکھ لوگ پولنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button