نیشنل

ہندوستان چھوڑنے کے نوٹس کو بامبے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے بالی ووڈ اداکار عمران خان

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عمران خان نے ممبئی پولیس کے ہندوستان چھوڑنے کے نوٹس کے خلاف بامبے ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الزام ہے کہ انھوں نے ممبئی کے ’اگست کرانتی میدان‘ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبہ کو لے کر ہوئے احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیا تھا۔

 

اس دوران ممبئی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد انہیں 28 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ اداکار پر ’فارنرس ایکٹ‘ کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔عمران خان کو یہ نوٹس فارنرس ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) کے ذریعہ بھیجا گیا ہے۔ اداکار اس کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں ایک رِٹ عرضی داخل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

 

اس کے لیے انہوں نے ’ایم زیڈ ایم لیگل ایل ایل پی‘ کو اپنا قانونی مشیر مقرر کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کی رپورٹس کے مطابق عمران خان جمعہ یا پیر تک اپنے ایم زیڈ ایم کے وکیل ذوالفقار میمن کے ذریعہ ممبئی پولیس کے ہندوستان چھوڑنے کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کریں گے۔عمران خان کی عرضی کے مطابق ہندوستانی قانون یا کسی بھی قواعد میں یہ التزام نہیں ہے

 

جو اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ رکھنے والوں کو مظاہرے میں شامل ہونے سے روک سکے۔ عرضی میں ممبئی پولیس کے ذریعہ بھیجے گئے نوٹس میں 43 سالہ اداکار کو ہندوستان چھوڑنے کے حکم دینے کو بھی انتہائی سخت قدم قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کی پیدائش 13 جنوری 1983 کو امریکہ کی ریاست وسکانسن کے شہر میڈیسن میں ہوئی تھی

 

اور ان کے پاس امریکی پاسپورٹ کے ساتھ ہندوستان کا اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ بھی ہے۔ ہندوستانی شہری نہ ہونے کے باوجود ملک میں سیاسی احتجاج میں شامل ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کرنے اور انہیں ملک سے باہر بھیجنے کا مطالبہ

 

بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر لوگوں نے بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button