تلنگانہ

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کی فیس کی تواریخ کا اعلان

حیدرآباد: تلنگانہ انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ نے مارچ 2027 میں منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم کے سالانہ امتحانات کے لئے فیس کی ادائیگی کا شیڈول جاری کردیا ہے

 

۔ تعلیمی سال 2026-27 کے تحت ریگولر، ناکام طلبہ، ووکیشنل کورسز کے طلبہ اور حاضری سے مستثنیٰ پرائیویٹ امیدوار اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ بغیر کسی جرمانے کے 26 اکتوبر سے 9 نومبر 2026 تک فیس جمع کی جاسکتی ہے

 

، جبکہ 100 روپے جرمانے کے ساتھ 11 سے 20 نومبر اور 500 روپے جرمانے کے ساتھ 22 سے 29 نومبر تک فیس ادا کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ حکام نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آخری وقت کی پریشانیوں سے بچنے کے لئے مقررہ مدت کے اندر اپنے کالجوں کے ذریعے فیس جمع کرائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button