جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پی وی آر ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ، 5 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، ٹریفک جام

حیدرآباد: حیدرآباد شہر کے پی وی آر ایکسپریس وے پر جمعرات کی رات تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر کے پول سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں اس کے پیچھے آنے والی 5 دیگر کاریں بھی ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ اس سلسلہ وار حادثے کے باعث فلائی اوور پر کافی دیر تک ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی آمدورفت متاثر رہی۔

 

عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ رات تقریباً 10 بجے پلر نمبر 135 کے پاس پیش آیا۔ سب سے پہلے ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر پر نصب پول سے ٹکرا گئی۔ کار میں ایک خاندان سفر کررہا تھا، جس کے ارکان کو حادثے میں معمولی چوٹیں آئیں۔ اس اچانک حادثے کے باعث پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور یکے بعد دیگرے  آپس میں ٹکرا گئیں۔

 

حادثے کے نتیجے میں فلائی اوور پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی کافی دیر تک متاثر رہی۔ اچانک پیش آنے والے اس سلسلہ وار حادثے سے سڑک پر موجود دیگر مسافروں میں بھی تشویش پھیل گئی۔ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button