جرائم و حادثات

حیدرآباد میں اسکراپ لوڈ کرنے کے دوران دھماکہ، ایک شخص ہلاک

حیدرآباد: شہرمیں اسکراپ آٹومیں لوڈ کرنے کے دوران ہوئے مشتبہ دھماکہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مشیرآباد بھولک پورکے رہنے والے محمد نذیراسکراپ کا کاروبار کیا کرتے تھے۔ آج وہ موسیٰ پیٹ علاقہ میں خریدا گیا اسکراپ آٹو میں لوڈ کررہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا جس کی آواز دور تک سنائی دی۔ دھماکہ میں نذیرزخمی ہوگئے تھے انھیں مقامی افراد نے علاج کیلئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ زخموں سے جانبرنہ ہوسکے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ کیمکل کا ڈبہ نیچے گرنے کی وجہہ سے دھماکہ ہوا۔ پولیس دھماکہ کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button