اسپشل اسٹوری

اترپردیش۔ دوکتوں کی شادی کا عجیب وغریب واقعہ

نئی دہلی: پالتو کتوں مالکین کی جانب سے کتوں کی سالگرہ وغیرہ منانے کے واقعات تو آپ نے سنے پڑھے یا دیکھے ہوں گے لیکن آپ کو یہ جان کرحیرت ہوگی کہ ریاست اترپردیش میں دو کتوں کی دھوم دھام سے شادی کروائی گئی۔
ٹومی نامی کتے اور جیلی نامی کتیا کی شادی علی گڑھ میں انجام دی گئی۔ یہ شادی روایتی شادیوں کی طرز پر کی گئی جس میں ڈھول بجائے گئے اوررقص کیا گیا۔ شادی کی تقریب میں مہمان بھی موجود تھے جن کی تواضع کی گئی۔
سکھراولی گاؤں کے سابق سربراہ دنیش چودھری کے پالتو کتے ٹومی نے اتراولی کے ٹکری رائے پور کے رہنے والے ڈاکٹر رام پرکاش سنگھ کی سات ماہ کی مادہ کتیا جیلی کے ساتھ پھیرے بھی لئے۔
ٹومی اور جیلی کی شادی 14 جنوری کو طے تھی۔ شادی کے دن ٹکری رائے پور سے دلہن سکھراولی گاؤں پہنچی۔ جیلی کے مالک کے ارکان خاندان نے ٹامی کو روایتی طورپرتلک لگایا۔ اس کے بعد ٹومی کی بارات نکالی گئی۔
بارات دلہن جیلی کے گھر پہنچنے کے بعد مالکان اور خاندان کے دیگر افراد کے درمیان پھولو کے ہاروں کا تبادلہ ہوا اوردیسی گھی کے پکوانوں سے تمام کی تواضع کی گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button