نیشنل

سی پی آر کے ذریعہ معصوم بچے کی جان بچالی گئی۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد ۔ سی پی آر کے ذریعہ ابتدائی طبی امداد پہنچاتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر نے معصوم بچہ کی جان بچائی۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع وجئے واڑہ میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق سائی نامی لڑکا جس کی عمر 6 سال‌بتائی گئی ہے الکٹرک شاک کی وجہہ سے بے ہوش ہوگیا تھا،اسے اسکے ماں باپ علاج کیلئے ہاسپٹل لے جارہے تھے کہ راستہ میں راوالی نامی لیڈی ڈاکٹر نے انھیں دیکھا

 

اور روک کر وجہ دریافت کی جس پر بچے کے ماں باپ نے تفصیلات سے واقف کروایا۔ ڈاکٹر راوالی نے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر سی پی آر کے تحت لڑکے کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی جس کے بعد بچے کو ہوش آگیا۔ فوری طور پر اسے خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا علاج کے بعد اسے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی اب لڑکا صحتمند ہے۔

 

یہ واقعہ 5 مئی کو پیش آیا اس لڑکے کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ بچے کے ماں باپ نے لیڈی ڈاکٹر سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button