تلنگانہ میناریٹیز ریسیڈینشل سوسائٹی کی جانب سے رواں سال ایمسٹ کراش کورسس کی کوچنگ کے ذریعہ کئی طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

میدک20مئی (اردو لیکس نیوز)(صحافی ابو فیضان میدک)تلنگانہ میناریٹیز ریسیڈینشل سوسائٹی کی جانب سے رواں سال ایمسٹ کراش کورس ی کوچنگ عمل میں لائی گئی تھی۔
جس میں سے ایک سنٹر مقامی میناریٹی ریسیڈینشل کالج برائے گرلز میں منعقد ہوا۔جہاں کئی طالبات کو ایمسٹ کراش کورسس کی ٹریننگ دی گئی۔اور یہاں سے ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد طالبات نے ایمسٹ انٹرنس امتحان میں شرکت کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے
۔یہ تفصیلات میناریٹی ریسیڈینشل کالج کی پرنسپل شریمتی آر سریکھا سنتوش نے ذریعہ پریس نوٹ بتلائی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایمسٹ انٹرنس کے امتحان میں ایم پی سی انجینئرنگ میں جملہ 14 طالبات نے شرکت کی۔جس میں جملہ 13 طالبات نے کامیابی حاصل کی
۔اس حساب سے کامیابی کا فیصد93 رہا۔بائی پی سی اگریکلچر اسٹریم میںجملہ19 طالبات نے امتحان قلمبند کیا۔جس میں سے 14 طالبات نے کامیابی حاصل کی۔اس حساب سے کامیابی کا فیصد74 رہا۔مذکورہ دونوں گروپوں میں کامیابی کا جملہ فیصد82 رہا۔ایمسٹ میں اعلیٰ نشانات سے کامیابی حاصل کرنے والوں میں ج وائیشنوی،عبیدہ حریم،انجم سلطانہ،ا،تیجسونی شامل ہیں۔ایمسٹ کے 6 مقامات پر کراش کورس کے ٹریننگ کیمپ چلائے گئے
۔جس میں سدی پیٹ گرلز ۱،گجویل گرلز ۱،نارائن کھیڑ گرلز ۱،پٹن چیرو گرلز ۱،کوہیر گرلز ۱ اور میدک گرلز ۱ کالج شامل ہیں۔اور یہ کوچنگ 22 دنوں تک جارہی ۔اور اس موقع پرسدی پیٹ آر ایل سی شریمتی سدھا راانی،اکیڈمک کوآرڈینیٹٹر وسیم الدین اور کالج پرنسپل شریمتی آر سریکھا سنتوش شریک رہی۔