تلنگانہ

حیدرآباد میں کل ہنومان جینتی شوبھا یاترا۔ ٹریفک تحدیدات

 

حیدرآباد ۔ 12 اپریل کو ہنومان جینتی کے موقع پر کل حیدرآباد شہر میں ہنومان شوبھا یاترا نکالی جائے گی۔ اس پس منظر میں پولیس نے شوبھا یاترا کے راستے پر ٹریفک پابندیاں عائد کی ہیں۔

 

پولیس کے مطابق ہفتہ کو صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک یہ ٹریفک پابندیاں نافذ رہیں گی۔ہنومان شوبھا یاترا گولی گوڑہ میں واقع رام مندر سے صبح 11 بجے شروع ہوگی

 

اور تاڑبند میں واقع ہنومان مندر تک جاری رہے گی۔واضح رہے کہ کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے پہلے ہی عہد یداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے سخت ترین صیانتی انتظامات کی ہدایت دی ہے۔

۔

متعلقہ خبریں

Back to top button