نیشنل

دسویں جماعت کے طالب علم کی اسکول میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت

جئے پور _ 9 جولائی ( اردولیکس) راجستھان کے دوسہ ضلع میں ایک طالب علم اسکول میں چلتے ہوئے گر گیا۔ اسکول کا عملہ طالب علم کو ہاسپٹل لے گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔  دسویں جماعت کے طالب علم کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسکول پہنچ گئی۔ تاہم لڑکے کے گھر والوں نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق دوسہ  ضلع کے باندی کوئی کے جیوتی با پھولے ہائر سیکنڈری اسکول کا   10ویں جماعت میں پڑھنے والا طالب علم یتیندر اپادھیائے  صبح اسکول آیا تھا۔
کلاس روم کے اندر جاتے ہوئے وہ چلتے ہوئے اچانک منہ کے بل گرا اور بے ہوش ہوگیا۔ پاس بیٹھے اساتذہ نے اسے اٹھایا اور فوراً ہاسپٹل لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے طالب علم کو مردہ قرار دیا۔ ڈاکٹر پون جروال نے بتایا کہ طالب علم مردہ حالت میں اسپتال پہنچا تھا۔

 

گھر والوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور اس کا علاج کر رہے تھے۔ طالب علم کو تین سال قبل بیمار ہونے پر جے کے لون ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایسے میں اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ  اسکول میں طالب علم کا دل فیل ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم گھر والوں نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔ جس پر نعش گھر والوں کے حوالے کردی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button