تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک 5 مہینے کی لڑکی کی غیر معمولی ذہانت _ 135 چیزوں کو پہنچاننے کی صلاحیت

جگتیال _ 8 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک 5 مہینے کی لڑکی نے غیر معمولی ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 135 چیزوں کو پہنچاننے کے قابل بن گئی ۔ لڑکی کے اس کی غیر معمولی ذہانت پر نوبل بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں اس کا نام درج ہوا ہے
تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کے کتھلاپور منڈل کے سری کنڈہ گاوں کے رہنے والے انجینئر مہیندر کی پانچ ماہ کی لڑکی ایرا نے 135 فلیش کارڈز کو پہچاننے میں حیرت انگیز ہنر دکھا رہی ہے۔ لڑکی کی غیر معمولی یادداشت پر سب حیران ہیں۔
مہندر ایک سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرتے ہیں اور ان کی بیوی مونیکا گھریلو خاتون ہے ۔ دو ماہ کی عمر سے ہی ان دونوں نے لڑکی کو طرح طرح کی چیزیں اور کھلونے دکھائے اور اسے یاد رکھنے کا شعور دیا۔ کچھ مہینوں کے بعد والدین کی حوصلہ افزائی سے ننھی ایرا نے تقریباً 135 مختلف قسم کے فلیش کارڈز حفظ کر لئے ۔ ان فلیش کارڈز میں جانور، نمبر، مختلف رنگ، مختلف ممالک کے جھنڈے اور جانوروں کے اعداد و شمار ہوتے ہیں۔
نوبل بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرنے والی تنظیم نے کہا کہ اس سے قبل ایک پانچ ماہ کا بچہ، جس کے پاس اس سے پہلے نوبل بک آف ورلڈ ریکارڈ تھا، نے صرف 120 فلیش کارڈز حفظ کیے تھے۔ لیکن سری کونڈہ سے تعلق رکھنے والی پانچ ماہ کی بچی آئرا نے 135 قسم کے فلیش کارڈز کو پہچانا ہے تنظیم کے نمائندوں نے والدین کو بتایا کہ ایرا کا انتخاب نوبل بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے فلیش کارڈز کی ویڈیوز اور تصاویر نوبل بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیجنے کے بعد کیا گیا ہے۔ تعریفی اسناد اور تمغے بذریعہ پوسٹ بھیجے گئے۔