نیشنل

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

بنگلورو پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ایک لیڈر کی موت ہوگئی۔ متوفی کانگریس لیڈر کی شناخت سی کے روی چندرن کی حیثیت سے ہوئی ہے انھیں اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اجازت دینے کے گورنر کے فیصلے کے خلاف احتجاج سے متعلق میڈیا سے بات کررہے تھے

 

کوروبارا سنگھا کے صدر اور کولار ضلع کے رہنے والے روی چندرن نے بے چینی محسوس کی اور وہ گر گئے۔اس افسوسناک واقعہ کو کیمرے میں قید کر لیا گیا جب کانگریس لیڈر درمیان میں تقریر کے دوران زمین پر گر پڑے۔

 

انہیں فوری طور پر کننگھم روڈ پر واقع فورٹس ہاسپٹل لے جایا گیا، لیکن وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ روی چندرن کرناٹک بی سی کمیشن کے رکن بھی تھے ان کے اچانک انتقال پر چیف منسٹر سدارامیا نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button