جرائم و حادثات

تلنگانہ کے بھونگیر ضلع میں آر ٹی سی بس الٹ گئی _ 2 افراد ہلاک پانچ دیگر زخمی

حیدرآباد _ 20 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے بھونگیر ضلع میں ایک آر ٹی سی بس کنٹرول کھو کر الٹ گئی۔ جس کے نتیجےمیں دو افراد ہلاکہ ہوگئے اور 5 دیگر افراد زخمی ہیں.محبوب آباد ضلع کے تھورور ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس صبح 10 بجے تھورور سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی۔

ضلع کے اڈاگودور منڈل کے بودوگوڈیم پہنچنے پر تیز رفتار بس بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے ایک گڑھے میں جا گری اور الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں اڈہ گڈورو منڈل کے چنہ پاڈی شالہ کی  یکماں  نامی خاتون اور بی بی نگر کا کونڈا رامولو کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ کونڈا رامولو ادگودور منڈل کی کوٹامارتھی پنچایت کے سکریٹری کے طور پر کام کرتا تھا ۔ زخمیوں کو سوریا پیٹ ضلع کے تروملاگیری کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے رامنا پیٹ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button