نیشنل

ڈاکٹر ٹانکے دینے کے بعد لڑکی کے سر میں سوئی بھول گیا۔ حالت نشہ میں ہونے کا الزام۔ اتر پردیش میں واقعہ

نئی دہلی ۔ ڈاکٹرس کی لاپرواہی کے نتیجہ میں معصوم لڑکی کی جان پر بن آئی۔ حملے میں زخمی لڑکی جب علاج کیلئے ہاسپٹل سے رجوع ہوئی تو ڈاکٹر اس کے سر میں سرجیکل نیڈل یعنی آپریشن میں استعمال ہونے والی سوئی بھول گیا۔ یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے پور میں پیش آیا۔

 

پولیس کے مطابق مقامی لڑکی پر بعض افراد نے حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ اس کے سر پر چوٹ آئی۔ 8 سالہ لڑکی علاج کیلئے گورنمنٹ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے رجوع ہوئی جہاں ڈاکٹر نے اس کے سر پر ٹانکے دیے اور لڑکی کو واپس بھجوا دیا گیا۔گھر انے کے بعد لڑکی کے درد میں شدت پیدا ہو گئی جس پر وہ خانگی ہاسپٹل سے رجوع ہوئے جہاں معائنہ کے بعد معلوم ہوا کہ لڑکی کے سر میں سوئی ہے، خانگی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے وہ سوئی نکال دی۔ لڑکی کے گھر والوں نے کمیونٹی سینٹر کے سامنے احتجاج کیا

 

انہوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر حالت نشہ میں تھا اس لیے اس نے ایسی حرکت کی۔ معاملہ کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے ہپور ڈسٹرکٹ چیف میڈیکل آفیسر مقام واقعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے اس واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ ملنے کے بعد مناسب کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button