تلنگانہ

حیدرآباد ضلع سے ڈی ایس سی کے لئے منتخب امیدواروں کے لئے ایک اہم اطلاع

حیدرآباد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر  نے ضلع سے   ڈی ایس سی   کے لئے منتخبہ امیدواروں کو اطلاع دی ہے کہ وہ 1:3 کے تناسب کے مطابق 01.10.2024 سے2024-10-05 تک صبح 10:00 تا شام 5:00 تک اسنادات کی تصدیق کے لیے حاضر ہوں۔

 

1:3 تناسب کے مطابق منتخب امیدواروں کی فہرست https://deebhyderabad.webnode.in کے ذریعے مطلع کی جائے گی۔ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی اطلاع دی جاے گئ ۔

 

اسنادات میں تعلیمی اسنادات، پیشہ ورانہ اسنادات، بونافائیڈ سرٹیفکیٹ، ذات، پی ایچ سی، کھیل، آر سی آئی RCI جو بھی قابل اطلاق ہو۔ امیدوار اپنے ساتھ 2 سیٹ گزیٹڈ آفیسر سے تصدیق شدہ زیراکس کاپیاں لانا ضروری ہے۔

 

 

تمام امیدواران مندرجہ ذیل کے پتے پر کل صبح حاضر ہوں گورنمنٹ ماڈل عالیہ ہائی سکول، نامپلی، حیدرآباد ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، محبوبیہ، بالمقابل لیپاکشی، عابڈس -حیدرآباد

متعلقہ خبریں

Back to top button