نیشنل

پکوان گیس سلنڈر کی قیمتوں میں پھر اضافہ – آج سے ہی نئی قیمتیں لاگو

نئی دہلی: ملک بھر میں ایک بار پھر گھریلو ایل پی جی (LPG) سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 14.2 کلوگرام کے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 29 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔

 

تازہ اضافے کے بعد دہلی میں 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 913 روپے سے بڑھ کر 942 روپے ہو گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 7 جون سے ہو گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور جنگی حالات کے پس منظر میں 7 مارچ کو بھی گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ حالیہ اضافے کے بعد گھریلو صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button